سوال ۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ داڑھی  ایک مٹھی سے کم رکھنا یا منڈانا اور ایسے امام کےپیچھے نماز پڑھنا کیسا ۔

جواب۔
ایک مٹھی داڑھی رکھنا واجب ہے اور ایک مٹھی سے کم کرنا حرام ہے، لہذا داڑھی منڈے یا خشخشی داڑھی رکھنے والے امام کے پیچھے کوئی بھی نماز ،چاہے فرض ہویا تراویح ، پڑھنا جائز نہیں اور اسے امام بنانا بھی ناجائز وگناہ ہے اور اس کے پیچھے اگر نماز پڑھ لی ، تو وہ مکروہ تحریمی ، واجب الاعادہ یعنی دوبارہ پڑھنا واجب ہے
مسند الحارث میں ہے 
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الله أمرني أن أوفر لحيتي وأحفي شاربي ترجمہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ عزوجل نے مجھے حکم فرمایاکہ میں داڑھی بڑھاؤں اورمونچھوں کوپست کروں۔
 مسند الحارث، كتاب اللباس والزينة، باب ما جاء في الأخذ من
 الشعر، جلد2،صفحہ620،مركز خدمة السنة والسيرة النبوية، المدينة المنورة)
 شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں حلق کردن لحیہ حرام ست وروش افرنج وہنود وجوالقیان کہ ایشاں راقلندریہ نیز گویند وگزاشتن آں بقدر قبضہ واجب ست وآں کہ آنرا سنت گویند بمعنی طریقہ مسلوک دردین ست یا بجہت آنکہ ثبوت آں بہ سنت ست چنانکہ نماز عیدرا سنت گفتہ اند
 ترجمہ: داڑھی منڈانا حرام ہے، یہ افرنگیوں، ہندؤوں اور جوالقیوں کا طریقہ ہے جو قلندریہ بھی کہلاتے ہیں۔ اور داڑھی بمقدارڈ ایک مٹھی چھوڑنا واجب ہے اور داڑھی کے متعلق جو کہا جاتاہے کہ یہ سنت ہے تو اس کا مفہوم یہ ہے کہ وہ دین میں ایک جاری طریقہ ہے یا یہ وجہ ہے کہ اس کا ثبوت سنت کے ساتھ ہے جیسا کہ نماز عید کو سنت کہتے ہیں۔
اشعۃ اللمعات، کتاب الطہارۃ، باب السواک، الفصل) (الاول،جلد1،صفحہ212، مکتبہ نوریہ رضویہ ،سکھر) 
 ایک مٹھی سے کم داڑھی والے کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ، واجب الاعادہ ہے ۔چنانچہ سیدی اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ ارشاد فرماتے ہیں: داڑھی منڈا یا خشخاشی رکھنے والا یا کتر وا کر حدِ شرع سے کم کرنے والا۔۔۔ کے پیچھے بھی نماز مکروہ 
تحریمی ہے۔
فتاوٰی رضویہ ،جلد6،صفحہ626،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)
 : ” دوسری جگہ ارشاد فرماتے ہیں
 داڑھی ترشوانے والے کو امام بنانا گناہ ہے اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی کہ پڑھنی گناہ اور پھیرنی واجب ۔ “(فتاوی رضویہ ، جلد6 ، صفحہ 603، رضا فاؤنڈیشن ، لاهور)
 واللّٰه تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل و صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم

 کتبہ ابو ثوبان محمد رضوان عطاری 18 شوال 1444 09 مئی 2023