سُوال : کیا شام کی نماز کے بعد گھر میں جھاڑو دے سکتے ہیں ؟
جواب : شام کی نماز سے مُراد اگر عصر کی نماز ہے تو عصر کے بعد دِن ہوتا ہے اور دن میں جھاڑو نکالنے ( لگانے ) میں بالکل حرج نہیں اور اگر اس سے مغرب کی نماز مُراد ہے تو مغرب کی نماز کے بعد رات ہوجاتی ہے ، اور بزرگانِ دِین رحمۃُ اللہ علیہم نے رات میں جھاڑو نکالنے( لگانے ) کو تنگدستی اور غربت آنے کا سبب لکھا ہے۔ ( سنی بہشتی زیور ، ص600ماخوذاً )
البتہ رات کو جھاڑو نکالنا ( لگانا ) جائز ہے۔
0 Comments